Daily Roshni News

بچے کی پیدائش سے کچھ عرصہ پہلے ماں کی چھاتیوں میں دودھ بننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔۔۔تحریر۔۔۔وارث علی

بچے کی پیدائش سے کچھ عرصہ پہلے ماں کی چھاتیوں میں دودھ بننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے

تحریر۔۔۔وارث علی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔تحریر۔۔۔وارث علی)بچے کی پیدائش سے کچھ عرصہ پہلے ماں کی چھاتیوں (mammary glands) میں دودھ بننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے، جس میں prolactin ہارمنون کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔

البتہ چھاتیوں سے دودھ خارج کروانے میں oxytocin ہارمنون کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔ جب بچہ ماں کی چھاتی کو چوستا ہے تو چھاتی سے دماغ کو سگنل جاتا ہے،  دماغ میں موجود hypothalamus اس سگنل کو لیتا ہے اور پھر hypothalamus سے pituitary غدود کو سگنل جاتا ہے، اور اس سگنل کی وجہ سے pituitary غدود سے  oxytocin خارج ہوتا ہے جو کہ جاکر چھاتیوں کے پٹھوں پر اثر کرتا ہے اور چھاتیوں سے دودھ خارج کرواتا ہے۔ اس دوران prolactin ہارمنون کا کا خروج بھی بڑھ جاتا ہے۔

البتہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ عمل ایک conditioned reflex میں تبدیل ہوجاتا ہے، جس سے پھر بچے کو چھاتی کو چوسنا بھی نہیں پڑتی، بلکہ ماں کے بچے کو دیکھنے سے یا پھر روتا سنتے یا دیکھنے سے بھی وقت پر دودھ خارج ہوجاتا ہے۔

(آکسیٹوسین ہارمنون hypothalamus میں بنتا ہے، مگر سٹور pituitary غدود میں ہوتا ہے اور وہاں سے ہی خارج ہوتا ہے )

#وارث_علی

Loading