Daily Roshni News

بین الاقوامی میلاد مصطفےٰﷺ کا نفرنس

بین الاقوامی میلاد مصطفےٰﷺ کا نفرنس

مسجد فرید الاسلام ایمسٹرڈیم میں تزک واحتشام سے

منعقد ہوئی، جید علمائے کرام کی بھرپور شرکت جبکہ

عاشقان ِرسول کی عقیدت قابل دید تھی۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں گزشتہ ہفتے بتاریخ:30ستمبر بمقام :اہلسنت وجماعت کے عظیم الشان مرکز جامع مسجد فریدالاسلام میں روح پرور بین الاقوامی میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد ہوا ،جس میں ہالینڈ اور بیرون ملک سے بہت بڑی تعداد میں علماء کرام و عوام الناس نے شرکت کی سعادت حاصل کی،

اردو،انگلش اور ڈچ زبان میں خصوصی خطابات ہوئے،نوجوانوں کی کثیر تعداد نے بھی اس کانفرنس میں حصہ لیا،

اس کانفرنس میں نقابت :صدر فرید روجن اور خطیب وامام مولانا حافظ محمد سجاد برکاتی،

خصوصی خطابات؛

خلیفۂ مفتئ اعظم ہند، اسلاف کی نشانی ،حضور حافظ ملت کے نورنظر،قائد اہلسنت کے محبوب مفکر اسلام علامہ قمر الزمان الاعظمی صاحب

مفتئ اعظم ہالینڈ مولاناشفیق الرحمن صاحب مصباحی

فاضل نوجوان مولانا عادل شہزاد صاحب(انگلینڈ)

بیرسٹر مولانا معین الزمان الاعظمی صاحب

رفیق ملت مولانا رفیق روشن علی صاحب

مولانا حافظ محمد سجاد برکاتی(خطیب وامام مسجد ہذا)

تلاوت:عزیزم حافظ وقاری عزیزامام دین صاحب

خصوصی نعت وصلوت وسلام پیش کرنے سعادت حافظ مصطفیٰ رضا ،حاجی عبدالمجید سلیمان،استاد عدنان قادری ،ایاز گمان ،عرفان گمان ،شاہزیب منیب الرحمن ودیگر ثناخواں حضرات نے حاصل کی،

اللہ تعالیٰ شرف قبولیت سے نوازے،

الداعی الی الخیر:انتظامیہ جامع مسجد فریدالاسلام ایمسٹرڈیم ہالینڈ

Loading