تحریک انصاف ہالینڈ کا جمعہ 13 دسمبر کو احتجاج
کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں منعقدہ اجلاس میں
مشاورت کے بعد حتمی حکمت عملی طے کرلی گئی ۔۔ !!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ہالینڈ اپنے چیئرمین اور لیڈر عمران خان کے حکم کے مطابق بروز جمعتہ المبارک 13 دسمبر 2024 دن تین بجےسے پانچ بجے تک انٹرنیشنل کریملن کو رٹ دی ہیگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ گزشتہ ہفتے اس سلسلے میں پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کے نوتعمیر ہال میں اجلاس منعقد کیا کیا مذکورہ اجلاس میں ہالینڈ کے شہروں ایمسٹرڈیم،روٹرڈیم اور دی ہیگ سے پی ٹی آئی سے وابستہ ممبران اور عہدیداران شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران متذکرہ احتجاجی مظاہرے کو منظم کرنے کے لئے مشاورت کے ساتھ حتمی حکمت عملی طے کر لی گئی ۔ اجلاس میں غلام حسین کیانی ، ڈاکٹر گل شیر خان، میاں عاصم محمود، میاں عمران ، راجہ عابد، علی اعجاز، سردار یاسر ، راجہ عظیم ، چوہدری اکرام الحق، چوہدری خضر اور دیگر نے شرکت کر کےمشاورت میں بھر پور حصہ لیا ۔ اجلاس کے اختتام پر شرکائے اجلاس کی تواضع سموسوں اور گرما گرم چائے سے کی گئی۔