Daily Roshni News

ترکیہ صدارتی انتخابات طیب اردوان کامیاب ہالینڈ میں مقیم  ترکیوں کا سڑکوں پر والہانہ جشن۔۔

ترکیہ صدارتی انتخابات

طیب اردوان کامیاب

ہالینڈ میں مقیم  ترکیوں کا سڑکوں

پر والہانہ جشن۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) ترکیہ کے صدارتی انتخابات 14مئی2023کو منعقد کئے گئے مگر کوئی بھی امیدوار واضح برتری حاصل نہ کر سکا لہذا ترکیہ کے قانون و قواعد کے مطابق دو ہفتے  کے بعد  فیصلہ کن انتخابات کا نتیجہ کے لئے بروز اتوار28مئی کو صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ کی گئی۔میڈیا کے مطابق اس حتمی مرحلے میں رجب طیب اردوان 53فیصد سے زائد ووٹ لے کر ترکیہ کے صدر منتخب ہو گئے جس کی ترکیہ کے  الیکشن بورڈ نے تصدیق کر دی ہے ۔رجب اردوان کے جیت جانے کی خبر سنتے ہی ہالینڈ بھر میں رہائش پزیر  ترکیوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہاتھوں میں  ترکیہ کے پرچم اٹھائے اپنے لیڈر کے حق میں نعرے لگائے جبکہ اکثر نوجوانوں نے اپنی گاڑیوں کے ہارن بجا کر والہانہ خوشی کا اظہار کیا۔

Loading