Daily Roshni News

تقریب ایصال ثواب برائے خواجہ شمس الدین عظیمیؒ مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیرا ہتمام منعقد کی گئی۔

تقریب ایصال ثواب برائے خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ۔

 مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیرا ہتمام غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم

 میں منعقد کی گئی۔ مرشد کریم نے روحانی اولاد

کے لئےگرانقدر علمی خزانہ چھوڑا ہے۔ جاوید عظیمی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل نمائندہ خصوصی) امام سلسلہ عظیمیہ و ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاء ؒکے شاگرد رشید ، متعدد تالیفات کے مولف ، نظریہ رنگ و نور کےموجد، خانواده سلسلہ عظیمیہ مرشد کریم الشیخ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ98 برس کی عمر میں 21فروری 2025کو وصال کر گئے۔ آپؒ کی روح پُر فتوح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے بروز جمعرات 27 فروری کو مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام غو ثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم میں خصوصی  دعائیہ تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب کے پہلے حصے میں قرآن خوانی ہوئی ۔جبکہ دوسرے  حصے  کا آغاز مذکورہ مسجد کے خطیب و امام علامہ حافظ محمد عمران قادری الجیلانی نے اللہ تعالٰی کی آخری آفاقی مقدس کتاب قرآن مجید کی تلاوت سے کیا ۔ بارگاہ رسالت مآب ﷺمیں سلیم بٹ اور راجہ حفیظ الرحمن نے نعتوں کی صورت میں محبتوں اور عقیدتوں کے پھول نچھاور کئے ۔ نگران مراقبہ بال ہالینڈ محمد جاوید عظیمی نے اپنے خطاب میں مرشد کر یم الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی ؒکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ ہر لحظہ اللہ تعالٰی کے احکامات بجالانے اور رسول محتشم ﷺکی تعلیمات کو فروغ دینے میں بسرکیا ۔

بعد ازاں جاوید عظیمی نے مرشد کریم کی تالیفات نظریہ ر نگ و نور ، روحانی علاج  رنگ و روشنی سے علاج ، روحانی نماز ،مراقبہ ، ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین ، محمد رسول الله تین جلدوں پر ، احسان و تصوف ، ٹیلی  پیتھی سیکھئے ، پیرا سائیکلوجی،صدائے جرس، قلندر بابا اولیا ؒباران رحمت آواز دوست اورآگئی کے نام لے کر کہا کہ وقت کی کمی کے باعث میں

نے صرف چند کتابوں کا تذکرہ کیا ہے۔ مرشد کریم نے ان کتب  کے ذریعے ہم سب کے لئے علمی خزا نہ چھوڑا ہے۔ جاوید عظیمی مزید کیا مرشد کریم کی تالیف کردہ اور کتب کا مطالعہ کر کے ہمیں آپ کی طرز فکر اپنا کر اللہ تعالیٰ کے احکامات اور رسول محتشم کی تعلیمات کو فروغ دینے کے لئے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ بعد ازاں جاوید عظیمی نے ذکر جہر اور مرتبہ احسان کا مراقبہ بھی کروایا ۔ قبل ازیں تقریب کے دوران آصف کمائی نے الشیخ خواجہ شمس الدین علی عظیمیؒ کی روحانی علوم اور مخلوق خدا کے سلسلے میں کی جانی والی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انھیں خراج تحسین بھی پیش کیا ۔

جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم  کے علامہ محمد عمران قادری نے سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ خواجہ شمس الدین عظیمی کی روحانی مسائل کے حل کے لئے خدمات کو سر اہا ۔ مسجد کےخادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمن کلیامی نے حاضرین کا شرکت کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا – قبل ازیں مجید سلیمان نے درود و سلام پڑھنے کی سعادت حاصل کی جبکہ مرشد کریم کی روح پر فتوح کو کو انصال ثواب نذر کرنے کے لئے ادارہ دارالاحسان ایمسٹر ڈیم کی جانب سے پندرہ قرآن اور پانچ لاکھ درود شریف جبکہ مراقبہ ہال ہالینڈ کی ٹیم نے بارہ ہزار پہلا کلمہ پڑھ کر نذر کیا ۔ تقریب کے اختتام پر مراقبہ ہال کی جانب سے شرکائے تقریب کی تواضع لنگر عظیمی سے کی گئی ۔ یادر ہے اس تقریب میں خواتین نے بھی شرکت کر کے مرشد کریم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Loading