Daily Roshni News

تیرواں آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت ؐ 2024 دوسر ا مشاورتی اجلاس

ہالینڈ ، تیرواں آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت ؐ 2024

 دوسر ا مشاورتی اجلاس، پروگرام کو خوب سے خوب تر

بنانے کے لئے ٹیم ممبران نے قیمتی تجاویز پیش کیں — !!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی — عکاسی — یاسر سعید اعوان ) علمی، ادبی اور روحانی سلسلہ عظیمیہ کی زیر سر پرستی ، مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام تیرواں آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت ﷺبروز اتوار 25 اگست 2024 کو پاکستانی کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں منعقد کیا جائے گا۔

مذکورہ پروگرام کی تیاری کے لئے گزشتہ دنوں بروزہفتہ 29 جون  کو دوسرا مشاورتی اجلاس نگران مراقبہ ہال ہالینڈ حاجی محمد جاوید عظیمی کی زیر صدارت  عظیمی ہاوس دی ہیگ میں منعقد کیا گیا ۔ متحرک سماجی شخصیت اور روشنی نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود ، چوہدری محمد الیاس،میاں عمران ، چوہدری محمد اقبال قاضیاں ، میاں مظفر، چوہدری اکرام الحق ، میاں آفتاب،  جاوید بٹ پیارے،یا سر سعیداعوان اور چوہدری علی اعجاز نے پروگرام کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے اپنی قیمتی آراءاور مشوروں سے نوازہ۔ اجلاس کے دوران جاوید عظیمی نے متذکرہ سالانہ پروگرام کے لئے میاں عاصم محمود کو چیف کو آرڈینیٹر مقرر کیا

جبکہ  مرزا عمران بیگ (بیلجیم) سید علی جیلانی (سوئزرلینڈ)، ملک مسعود الرحمن کلیامی (ایمسٹرڈیم ) اورحافظ معظم ساہی (فرانس) سے کو آرڈنیٹرز ہوں گے۔ قبل ازیں اس مشاورتی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن سے چوہدری اکرام الحق نے  کیا جبکہ سیف الملوک کے اشعار میاں مظفر حسین نےاپنی خوبصورت آواز میں پیش کئے ۔ جاوید عظیمی کی جانب سے شرکائے  اجلاس کی تواضع گرما گرم پاکستانی کھانوں سے کی گئی  جبکہ اجلاس کے اختتام پر جاوید عظیمی نے اجتماعی دعا میں پروگرام کی کامیابی

اور شرکا کے اجلاس کے لئے خیر و برکت ، صحت و تندرستی اور یہ طویل عمری کی خصوصی مناجات الله تعالی کے حضور پیش کیں۔ یادر ہے متذکرہ سالانہ پروگرام کے لئے تیسرا مشاورتی اجلاس بروز ہفتہ 27 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔

Loading