تین روزہ اوور سیز کنونشن میں صحافیوں
کی بین الاقوامی تنظیم آئی اے پی جے کے صدر شاہد چوہان،
سنیئر نائب صدر وسیم چوہدری اور دیگر عہدیداران کی بھر پور شرکت !!
ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی) پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح پر تین روزہ اوور سیز کنونشن 2025 اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے۔ مذکورہ کنونشن میں دنیا بھر سے سمندر یار پاکستانیوں کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے۔صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم آئی اے پی جےکے صدر شاہد چوہان، سنیئر نائب صدر وسیم چوہدری اور دیگر عہدیداران بھی شریک کنونشن ہیں۔ متذکرہ اوور سیز کنونشن میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ، آرمی چیف عاصم منیر گورنر وفاقی ، صوبائی وزراء اور دیگر مندوبین بھی شرکت کر رہے ۔ کنونشن کے دوسرے روز آئی اے پی جے کے صدر کی قیادت میں وفد کنونشن کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین ، گورنر کامران ٹیسوری اور ایم این اے فاروق ستار کے ہمراہ شریک ہیں۔ یاد رہے متذکرہ کنونشن تین روز 13، 14 اور 15 اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔