Daily Roshni News

جاوید عظیمی کی مرزا امجد بیگ کی رہائش گاہ خصوصی آمد

ہالینڈ، جاوید عظیمی کی مرزا امجد بیگ کی رہائش گاہ

خصوصی آمد ان  کے صاحبزادے مرزا شیراز کی شادی  پر

صمیم قلب سے مبارکباد اور دعائیہ کلمات۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کے قدیم رہائشی مرزا امجد بیگ نے اپنے صاحبزادے مرزا شیراز امجد بیگ کی شادی کی تقریب مقامی میرج ہال میں دھوم دھام سے منعقد کی۔

مذکورہ خوشی کی تقریب میں برطانیہ، بیلجیم اور ہالینڈ کے مختلف شہروں سے خواتین و حضرات اور نوجوان کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی اور مرزا امجد بیگ کے مابین فیملی تعلقات ہیں۔ مذکورہ تعلقات کوپیش نظر رکھتے   ہوئے جاوید عظیمی  اپنی اہلیہ کے ہمراہ خصوصی طور پر ان کی رہائش گاہ تشریف لے گئے جہاں میزبانوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ جاوید  عظیمی نے مرزا امجد بیگ کو ان کے صاحبزادے کی شادی پر صمیم  قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے

بعدازاں جاوید عظیمی نے امجد بیگ کو سندھی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔ میزبان اول  نے جاوید عظیمی  کا  رہائش گاہ آمد اور خصوصی تحفے کے لئےتہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی صحت و تندرستی ، زندگی اور مزید کامیابیوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں خصوصی مناجات پیش کیں۔

Loading