Daily Roshni News

جب حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے وصال کا وقت آیا تو۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جب حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے وصال کا وقت آیا تو آپ سلام اللہ علیہا نے حضرت سیدنا مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے فرمایا کہ گھر میں فلاں جگہ ایک سبز کپڑے کا ٹکڑا پڑا ہے جو میں نے بڑی حفاظت سے سنبھال کے رکھا ہوا ہے اس کپڑے کے ٹکڑے کو میرے کفن میں رکھ دینا اسکو پڑھنا نہیں

مولائے کائنات حضرت سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم نے حضرت سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا سے فرمایا اے جگر گوشہ رسول صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم آپ سلام اللہ علیہا کو واسطہ ہے سرکار کل جہاں صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم کا اس راز سے پردہ اٹھا دیجئے کہ اس کپڑے کے ٹکڑے پر جو کچھ لکھا ہے

خاتون جنت سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا فرمانے لگیں جب آپ کرم اللہ وجہہ الکریم سے میرا نکاح ہونے لگا تھا اس وقت میرے بابا حضور تاجدار عرب وعجم صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا کہ چار سو مثقال چاندی مہر کے بدلے آپ سلام اللہ علیہا کا نکاح حضرت سیدنا مولا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم سے آپ سلام اللہ علیہا کو قبول ہے ؟

میں نے عرض کی حضرت سیدنا مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم تو قبول ہیں لیکن اتنا تھوڑا مہر قبول نہیں میں شہنشاہ کل عالم صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم کی بیٹی ہوں

اسی دوران جبرائیل امین علیہ السلام حاضر ہوتے ہیں اور عرض کرتے ہیں یا رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم

اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے

 کہ جنت اور اس کی تمام نعمتیں فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا مہر مقرر کر دوں بابا جان صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم نے مجھ سے پوچھا جب میں نے اس کو قبول نہ کیا تو سرکار صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم نے فرمایا آپ خود بتایئے

میں نے عرض کی میں نے بچپن سے لے کر اس وقت تک آپ صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم کو امت کے غم میں روتے دیکھا ہے

آج اگر اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم میری مرضی کا حق مہر ادا کرنا چاہتے ہیں تو گنہگار امت کی بخشش یہی حق مہر مجھے قبول ہوگا

اس وقت حضرت جبرائیل امین علیہ السلام بارگاہء خداوندی سے یہ تحریر لے کر حاضر ہوئے تھے

جعلت شفاعة امة محمدصلی اللہ علیہ والہ وسلم صدق فاطمه

میں نے امت محمد صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم کی شفاعت فاطمہ سلام اللہ علیہا کا مہر مقرر کیا ہے

وعدہ خاوندی کا یہ ریشمی کپڑے کا ٹکڑا ساری زندگی میں نے سنبھالے رکھا میں چاہتی ہوں جب اس جہان سے اگلے جہان جاؤں جس میں گنہگاروں کی بخشش اور شفاعت کا اختیار اللہ تعالیٰ نے مجھے حق مہر کی صورت عطا کیا وہ ساتھ لے جاؤں

فِدَاکَ اَبِیْ وَاُمِّیْ وَرُوْحِیْ وَقَلْبِیْ عَلـٰی رَسُوْلُ اللّٰه ﷺ

حوالہ سچی حکایات جلد دوم ص 230

 جامع المعجزات مصری ص92

Loading