Daily Roshni News

جشن نزول قرآن کی پرنور روحانی تقریبالکرم مسجد ایمسٹرڈیم میں منعقد کی گئی

جشن نزول قرآن کی پرنور روحانی تقریب

الکرم مسجد ایمسٹرڈیم میں منعقد کی گئی، حافظ عاطف نے

ختم قرآن کے بعد اثر انگیز اجتماعی دعا کرائی۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔محمد جاوید عظیمی ) ماہ رمضان المبارک کی 27ویں شب کو جامع مسجد الکرم ایمسٹرڈیم میں ختم قرآن کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پر نور تقریب میں ختم قرآن کے بعد مذکورہ مسجد کے امام و خطیب مولانا حافظ عاطف نے عالم اسلام اور شرکائے تقریب کی خیرو برکت درازی عمر کے لئے اللہ کے حضور دعائیں کیں  اور بلخصوص افطاریوں کے سلسلے میں انتظامیہ اور دیگر کمیونٹی حضرات نے  اپنی جانب سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی کے لئے رضا کارانہ خدمات سرانجام  دئیں اس کار خیر کا شکریہ ادا کرنے کے لئے پھول پیش کئے گئے۔ اس پروگرام کے اختتام کے بعد شب قدر کی دیگر عبادات بھی مسجد میں جاری و ساری رہیں۔ عبادت گزار حضرات اس شب  کی قدر و منزلت کو سمجھتے ہوئے نوافل ادا کرنے میں مصروف رہے۔

Loading