Daily Roshni News

جویریہ عباسی کا نکاح کس سے ہوا؟ اداکارہ نے پہلی بار شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کردیں

پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے پہلی بار اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کر دیں۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی جویریہ عباسی نے شوہر عدیل حیدر کے ہمراہ جمعرات کی شب انسٹاگرام پر نکاح کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں جو چند گھنٹوں میں وائرل ہوگئیں۔

جویریہ عباسی کا نکاح  رواں برس 15 مارچ کو ہوا جس کی چھوٹی سی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی مختلف تصاویر میں نکاح کے وقت سمیت، کیک کاٹنے اور دیگر رسومات کے مناظر ہیں، دلہا یعنی عدیل حیدر نے اپنے نکاح پر سفید رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کیا ہوا ہے۔

اداکارہ کے مطابق شوہر سے پہلی ملاقات ایک دوست کے گھر رات کے کھانے پر ہوئی تھی، جہاں ان دونوں کی دوستی ہوئی، شادی کی پیشکش عدیل حیدر کی جانب سے ہی کی گئی تھی۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے وہ فوٹوگرافر ہیں لیکن ایسا نہیں ہے، وہ ایک بزنس مین ہیں ۔

خیال رہے کہ جویریہ عباسی نے مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان ایک ویڈیو کے ذریعے کیا تھا جس کے کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کر دی تھی۔

جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی اور شادی کے 12 سال بعد 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

اس سابقہ جوڑی کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے جس کی شادی جویریہ عباسی نے گزشتہ برس کی ہے۔

Loading