Daily Roshni News

جو بائیڈن کا یوکرین کو روس کیخلاف امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے روس پر حملے کیلئے یوکرین کو امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھی روس پرحملوں کیلئے یوکرین کو امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے کا اشارہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کو یہ تشویش بھی لاحق ہےکہ آیا روس کے حملوں کو یوکرین پسپا کرسکتا ہے یا نہیں۔

اس کے علاوہ امریکا کی جانب سے روس کو ٹیکنالوجی کی مبینہ فراہمی پرچین کے خلاف اقدامات پربھی غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکا روس کے خلاف یوکرین کو فوجی ہتھیاروں کی امداد دیتا رہا ہے، فوجی امداد کے تحت امریکا کی جانب سے یوکرین کو فضائی دفاعی میزائل سسٹم ، HIMARS راکٹ، ایوینجر فضائی دفاعی نظام، وائر گائیڈڈ میزائل، اینٹی آرمر سسٹمز اور گولہ بارود دیے جاچکے ہیں۔

Loading