امام سلسلہ عظیمیہ حضور قلندر بابا اولیاء ؒکا عرس مبارک
۔27 جنوری 2025 کو مرکزی مراقبہ ہال کراچی کے
زیر انتظام و انصرام عقیدت و احترام سے منعقد ہو گا
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔ نمائندہ خصوصی) مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی و امام سلسلہ عظیمیہ سیدنا محمد عظیم برخیا المعروف حضور قلندر بابا اولیاء ؒکا سالانہ عرس مبارک بروز پیر 27 جنوری 2025 مرکزی مراقبہ ہال کراچی کے زیر انتظام و انصرام عقیدت و احترام سے منعقد کیا جائے گا۔ دنیا بھر سے عقیدت مند اور عظیمیہ سلسلے سے وابستہ خواتین و حضرات سالانہ عرس کی تقریبات میں شریک ہو کر صاحب عرس کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید عظیمی نے کہا کہ بروز اتوار 26 جنوری روحانی ورکشاپ منعقد کی جائے گی جس کا عنوان جسم اور روح ہے ۔عرس کی مرکزی تقریب سے سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ معروف صوفی بزرگ کئی کتابوں کے مصنف مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
یاد رہے مذکورہ سالانہ عرس میں تقریباً چالیس سے پچاس ہزار زائرین شرکت کرتے ہیں