Daily Roshni News

حلقہ ارباب ذوق کے زیر اہتمام ہفتہ وار تنقیدی اجلاس۔۔ رپورٹ۔۔۔شہزاد تابش

حلقہ ارباب ذوق کے زیر اہتمام

ہفتہ وار تنقیدی اجلاس۔۔!!

رپورٹ۔۔۔شہزاد تابش

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز  انٹرنیشنل ۔۔۔ حلقہ ارباب ذوق کے زیر اہتمام ہفتہ وار تنقیدی اجلاس۔۔ رپورٹ۔۔۔شہزاد تابش)رہوکل مورخہ 23 فروری بروز اتوار حلقہ اربابِ ذوق لاہور کی جانب سے ہفتہ وار تنقیدی اجلاس منعقد ہوا جس کی نقابت کے فرائض جناب نواز کھرل نے ادا کیے اس اجلاس میں کچھ تو کہیے کے عنوان سے کیا موجودہ تنقید ہم عصر ادب سے تعلق منقطع کر چکی ہے؟ ایک مکالماتی سیشن رکھا گیا اس اجلاس کا منصبِ صدارت جناب مبین مرزا نے سنبھالا اور ان کے ساتھ جناب  ڈاکٹر سعادت سعید، جناب امجد طفیل، جناب شہزاد نیر کے عللاوہ دیگر معزز مہمان بھی شامل تھے ہفتہ وار سیشن بہت شاندار رہا اور پاک ٹی ہاؤس کا ہال مہمانوں سے اس قدر بھر چکا تھا کہ کچھ مہمانوں نے کھڑے رہ کر گفتگو سنی۔

مہمانوں کی تواضع کے بعد بلا مقابلہ جیتنے والی رواں سال اور اگلے سال حلقہء ارباب ذوق لاہور کے الیکشن کی فاتح دو رکنی انتظامیہ کا اعلان محترمہ فرح رضوی صاحبہ نے کیا جس میں بطور سیکریٹری محترمہ شازیہ مفتی صاحبہ اور جوائنٹ سیکرٹری محترم سلمان رسول اشرف صاحب شامل ہیں۔

میری جانب سے محترمہ شازیہ مفتی صاحبہ اور محترم سلمان رسول اشرف صاحب کو اس تاریخ ساز کامیابی پر دلی مبارک باد ۔۔۔

احقر

شہزاد تابشِ

Loading