Daily Roshni News

حکمران اتحاد حکومت چھوڑ دے تو ہی بات ہو سکتی ہے: حامد خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد سے اس لیے بات نہیں کریں گے کیونکہ انہوں نے ہماری سیٹیں چرائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز  اور  شہبازشریف نے الیکشن ہارنے کے بعد بھی حکومت بنائی ہوئی ہے اگر وہ حکومت چھوڑ دیں تو ہی بات ہو سکتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جب بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے تب ہی اسٹیبلشمنٹ بات کرنے کیلئے مجبورہوتی ہے۔

حامد خان نے مزید کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی جن مراحل سے گزری ہے اس میں مذاکرات کا کوئی فائدہ ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط پر ہمارا اب بھی مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ فل کورٹ بنا کر سماعت کرے۔

Loading