خوراک کا کم جزب ہوناکی وجہ اورحل؟
What’s Malabsorption, it’s cause’s and Dx?
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک )آجکل پیٹ کے مسائل کافی عام ہیں ، اور پیٹ کے بہت سارے دائمی مسلئے Malabsorption کا سبب بن سکتے ہیں ، Malabsorption کا مطلب ہے خوراک کے اجزاء جیسے کاربوہائیڈریٹس ، پروٹین ،فیٹس اور فیٹس سلیوبل وٹامنز کا کم انجزاب ہونا ہے ، مطلب اس مرض میں مبتلا مریض آچھا کھانا یا طاقتور چیزیں کھانے کے باوجود بھی جسمانی کمزوری ، سستی اور وزن کی کمی کا شکار ہو گا کیونکہ Malabsorption میں خوراک کے اجزاء ہماری آنتوں میں کسی بیماری یا مسلئے کی وجہ سے صحیح طرح انجزاب نہیں ہو پاتے۔
۔Malabsorption کی علامتیں
1: دائمی موشن کا ہونا ، جو ایک مہینے سے زیادہ ہو
2: وزن کم ہونا یا وزن نہ بڑھنا
3: پاخانے میں چربی کا ضائع ہونا اور چربی کی وجہ سے پاخانہ toilet کے اندر چپک جاتا ہے۔
4:پیٹ میں گیس، مڑور اور پیٹ درد کا ہونا اور خون کی کمی کا ہونا ، جسم میں نمکیات کی کمی کا ہونا اور فیٹس سلیوبل وٹامنز جیسے (ADEK) کی کمی بھی ہو سکتی ہے۔
5: اور مزید Malabsorption کے مریض کو ڈیپریشن بھی ہو سکتا ہے کیونکہ ڈیپریشن ایک کیفیت کا نام ہے اور ڈیپریشن کی علامت جیسے نیند کا مسلئہ یا گہری نیند کا نہ ہونا ، ناامیدی ، مایوسی ، کسی کام میں دل نہ لگنا ، غصہ چڑچڑاپن کا ہونا،کمزوری تھکاوٹ کا ہونا وغیرہ وغیرہ
(نوٹ:عموماً السریٹو کو لائٹس اور آئی بی ایس یا سنگرہنی سے Malabsorption کا مسلئہ نہِیں ہوتا )
۔Malabsorption کی وجوہات
اسکی درجنوں وجوہات ہوتی ہیں اور ہر مریض میں مختلف وجہ ہو سکتی ہے۔
1:وہ بیماریاں جو آنتوں کے آندر یعنی Luminal phase میں بگاڑ پیدا کرتی ہیں جیسے کہ لبلبہ کی شدید یا دائمی ورم اور لبلبہ کا کینسر ، آنتوں میں جراثیم کا زیادہ ہونا، کسی وجہ سے بائل کی کمی کا ہونا ، اور چھوٹی آنت یعنی ileum کی سرجری کا ہونا.
2:وہ بیماریاں جو آنتوں کی استر یا میوکوسا میں بگاڑ پیدا کرتی جیسا کہ گندم الرجی ، آنتوں کی ٹی بی ، آنتوں کی سوزش والی بیماری ، Whipple’s کی بیماری ، tropical sprue کا مسلئہ ہونا اور لیکٹوز کی کمی یا دودھ سے الرجی کا ہونا وغیرہ وغیرہ
3: وہ بیماریاں یا مسائل جو پیٹ میں خون کی نالیوں کو متاثر کرتے ہیں جیسے کہ Filarial نامی کیڑا ، vasculitis یعنی خون کی نالیوں کی سوزش اور Atherosclerosis
۔Malabsorption کی تشخیص و علاج
اسکی تشخیص کے لیے مریض کی طبی اور میڈیکل ہسٹری کو دیکھ کر کچھ لیب ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں جیسے
1)stool fat analysis / stool detail report
اس میں پاخانے میں چربی کا لیول زیادہ ملے گا
2)D-Xylose test
3)Ultrasound of abdomen
4) Endoscopic plus biopsy
اینڈوسکوپی آنتوں کے استر یا میوکوسا کے مسلئے کی تشخیص کے لیے سب سے اچھا ٹیسٹ مانا جاتا ہے۔
5)Angiography (Mesenteric/portal vein)
یہ ٹیسٹ خون کی نالیوں کے مسلئے کی تشخیص کے لیے کیا جاتا ہے۔
اور Malabsorption علاج اسکی وجہ پر منحصر ہوتا ہے ، جیسے اگر کسی کو آنتوں کی ٹی بی کا مسلئہ ہو تو پھر ٹی بی کا علاج کیا جاتا اور اگر کسی کو آنتوں کی ورم کا مسلئہ ہو تو پھر اس کا میڈیکل علاج کیا جاتا ہے اور اگر کسی کو گندم الرجی یا دودھ سے الرجی کا مسلئہ ہو تو پھر اسکا پرہیز اور کچھ میڈیسن سے علاج کیا جاتا ہے۔
Regards Dr Akhtar M