خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔۔!!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جب بہو کو گھر لے کے آئے تو خدارا اسے ایڈجیسٹ ہونا کا وقت دے 20 سے 22 سال کی لڑکی سے آپ پچاس سال کی عورت کی سمجھداری کی امید مت کریں جیسے گھر میں بیٹھی آپ کی بیٹی آپ کو بچی لگتی ہے بہو کو بھی بچی سمجھ کے اسکی نادانیوں کو نظر انداز کر دیا کریں آج جس لڑکی سے آپ ایک بیوی بہو بھابھی کی ساری زمینداریاں پوری کرنے کی امید رکھتے ہیں وہ بھی اپنے والدین کے لیے بچی ہی تھی ساس ماں نہیں بن سکتی تو کیا ہوا اپنی بہو کی دوست بننے کی کوشش کریں کبھی کبھی اسے بولے آجا بیٹا تیرے سر میں مالش کرتی ہوں وہ کام سے فارغ ہو تو اسکا ماتھا پیار سے چوم کے اتنا کہہ دے میری بیٹی بہت تھک گئی ہوگی کھانا کھانے لگے تو بہو کو آواز دے کر اپنے پاس بیٹھائے بیٹے کے سامنے بہو کی تعریف کر دیا کریں
میں یقین سے کہتا ہوں ان چھوئی چھوئی باتوں سے خوش ہو کر وہ دل و جان سے آپکی خدمت کرے گی اسکی حوصلہ افزائی کریں اس سے گھر کے معاملات میں مشورہ کریں
احساس دلایں کے اسکے بنا اپکا گھر ادھورا ہے
خوش رہے خوشیاں بانٹیں