Daily Roshni News

دنیا کا سستا ترین ریفریجریٹر.

دنیا کا سستا ترین ریفریجریٹر.

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)1990 میں نائجیریا کے ایک معلم بھا محمد ابا نے اللہ کی مخلوق کو آسانیاں فراہم کرنے کی کوشش میں ہزاروں سال پرانا ایک ایسا حیرت انگیز کم خرچ ریفریجریٹر دوبارہ سے تیار کر لیا جس سے پھل اور سبزیاں  پندرہ سے بیس دن بغیر بجلی کے محفوظ رکھ سکتے ہیں

بھا محمد ابا نے اپنے ذاتی وسائل سے پانچ ہزار ایسے ریفریجریٹر

بنا کر مفت تقسیم کئے جنہیں زیر پوٹ کہا جاتا ہے

٢٠٠١ میں ان کی اس شاندار دریافت کو ایک لاکھ ڈالر کا رولیکس ایوارڈ سے نوازا گیا اب تک افریقہ اور دنیا کے بہت سے ممالک میں لاکھوں زیر پوٹ ریفریجریٹر تیار کئے جاچکے ہیں

اس آسان ترین ریفریجریٹر میں پھل اور سبزیاں پندرہ سے بیس دن محفوظ رہ سکتے ہیں آپ بھی بآسانی  اپنے لئیے اورگینک ریفریجریٹر گھر میں بنا سکتے ہیں.

اس کے لئیے یہ سامان درکار ہے

“دو مٹی کے گملے اور کچھ ریت کاٹن یا جوٹ کا کپڑا”

گملوں میں ایک کا سائز بڑا ہو گا دوسرا اس سے دو انچ چھوٹا

مثلاً بڑا گملا اٹھارہ انچ گول اور اٹھارہ انچ اونچا ہے تو دوسرا سولہ انچ گول، سولہ انچ اونچا ہوگا سائز کوئی بھی لیا جاسکتا ہے.

بڑے سائز کے گملے میں نیچے دو انچ ریت بچھا دیں اس کے اوپر چھوٹا گملا رکھ دیں اطراف کی خالی جگہ میں بھی ریت بھر دیں

اور اس ریت میں پانی ڈال کر اتنا گیلا کر لیں کہ پانی باہر نہ بہہ جائے اوپر کوئی کاٹن کا، جوٹ کا کپڑا جس کی بوری بنتی ہے گیلا کر کے ڈال دیں.

لیجیئے دنیا کا سب سے سستا ریفریجریٹر تیار ہے جس کی لاگت بمشکل تین سو روپے آئے گی.

اب اس میں سبزیاں، پھل، پانی کی بوتل، رکھ کر  گیلا کپڑے سے ڈھک کر کسی کھلی ہوادار جگہ رکھ دیں.

ہر روز گملے کے اطراف والی ریت اور اوپر ڈالے کپڑے کو گیلا کرنا ہوگا

ایسے ریفریجریٹر بنا کر خود بھی استعمال کیجئے اور ضرورت مندوں کو تقسیم بھی کیجئے ۔

Loading