دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر غیر مذہب نوجوان
غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم کے خطیب علامہ عمران قادری الجیلانی
کے ذریعے کلمہ حق پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گیا۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو زانٹرنیشنل ۔۔۔محمد جاوید عظیمی ) کائنات کے خالق و مالک اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ دین ، دین اسلام کا آفاقی پیغام دنیا بھر میں سرعت سے فروغ پا رہا ہے۔ رمضان المبارک کے 25ویں روز بروز جمعرات4اپریل 2024کو جامع غوثیہ ایمسٹر ڈیم میں ایک غیر مذہب نوجوان مذکورہ مسجد کے امام و خطیب علامہ محمد عمران قادری الجیلانی کے ذریعے کلمہ حق پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد نومسلم کا نام محمد لقمان رکھ دیا گیا۔
اس موقعہ پر موجود نمازیوں نے مشرف با اسلام ہونے پر محمد لقمان کو صمیم قلب سے مبارکباد دیں اور دین اسلام پر استقامت کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ یاد رہےجامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں ہر سال رمضان المبارک کے مہینے میں روزانہ کی بنیاد پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا جا تا ہے جس میں کثیر تعدا د میں روزے دارروزہ افطار کرتے ہیں۔ افطار ڈنر کے انتظامات میں مسجد کی انتظامیہ مہینہ بھر مصروف عمل رہتی ہے۔