دی ہیگ میں بھارتی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
بھارت کے مذموم عزائم کے خلاف اور پاکستانی
افواج کی حمایت میں فلک شگاف نعرے جبکہ
مودی مردود کی تصویر پر جوتیاں بھی برسائی گئیں ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ جاوید عظیمی) پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد محب وطن پاکستانیوں میں غصے کی لہر جاری ہے۔ گزشتہ روز بروز سوموار پانچ مئی 2025 کو پاکستان کشمیر پیس فورم نیدرلینڈ کے زیر اہتمام دی ہیگ میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ۔ ہالینڈ میں مقیم مختلف مکاتب فکر سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شریک ہو کر وطن عزیز پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ راجہ فاروق حیدر نے نظامت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے بھارتی حکومت کے جارحانہ عزائم کی بھر پور مذمت کی۔ معروف سماجی رہنما اور روشنی نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود نے کہا بھارت کے تمام ہندو پاکستان سے جنگ نہیں چاہتے مودی
کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس بھارت کو تباہی کی جانب لے جارہی ہے، اگر جنگ چھیڑی گئی تو ہماری افواج اور عوام ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ بلجیم سے تشریف لائے وفد کی قیادت کرنے والے معروف سماجی رہنما پرویز اقبال لو ہسر جن کا آجکل سوشل میڈیا پر چرچہ ہے انھوں نے اپنے مخصوص انداز میں خطا ب کرتے ہوئے کہا ہماری افواج اور بغیر وردی کے پاکستانی سپاہی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔اقبال لوہسر نے مودی مردود اور بھارتی حکومت کے خلاف اور افواج پاکستان کی حمایت میں فلک شگاف نعرے لگا کر مظاہرین کا لہو گرمایا ۔ جاوید بٹ پیارا نے انڈیا والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہم جان دینا بھی جانتے ہیں اور جان لینا بھی جانتے ہیں ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے خطاب میں کہا جب بات ملکی دفاع کی ہو تو پاکستان کے تمام شہری سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر یک جان ہو جاتے ہیں ۔ اس وقت ہم پاکستانی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر بھارت کی جانب سے جنگ کی پہل کی گئی تواِس کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہم سب ہر وقت تیار ہیں ۔ میاں عمران نے کہا اس وقت بھارت اندرونی خلفشار کا شکار ہے اگر اس نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو یہ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا ۔ فیصل منظور نے اپنے مخصوص انداز میں بھارتی مذموم عزائم پر بات کرتے ہوئے کہا پاکستان کی افواج اور عوام یکجہتی کے ساتھ ڈٹ کا مقابلہ کریں ۔ ملک شرجیل نے فلک شگاف نعرے لگا کر مظاہرین کے دلوں کو حرارت دی۔
خالد وڑائچ نے اپنے جذباتی انداز میں افواج پاکستان اور پاکستانی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کر کے جو شیلے انداز میں نعرے بازی بھی کی ۔ راجہ قمر زیب خان نے بھارت کے پہلگام واقع اور مذموم عزائم کی زبردست الفاظ میں مذمت بھارتی حکومت کے خلاف اور افواج پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کر کے مظاہرین کے قلوب کو گرمایا ۔
علامہ سید افتخار کا حسین شاہ نے مظاہرے کے دوران اپنے خطاب میں کہا وطن عزیز پاکستان کی پالیسی پر امن رہنا ہے لیکن اس کو کمزوری نہ سمجھا جائے اگر بھارت نے جنگ مسلط کی گئی توہم اپنی بہادر افواج پاکستان کے ساتھ مل کر ایسا جواب دیں گے کہ انڈیا کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔
کشمیر پیس فورم نیدرلینڈز کے صدر راجہ زیب خان نے اپنے خطاب کے آغاز میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا شعر پڑھااور کہا کہ بھارت پہلگام واقعے کے بے بنیاد الزامات عائد کر کے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش میں ہے ۔ مگر یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ بھارت نے اگر جنگ کی غلطی کی تو اس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ کیونکہ دونوں ایٹمی ممالک ہیں یہ اس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ایک موقعہ پر راجہ زیب خان نے سائنس دان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب نے ہمیں اس قابل بنا دیا کہ آج ہم فخر سے سر بلند کر کے انڈیا کے مقابلے میں کھڑے ہیں۔ اپنے خطا ب کے اختتام پر راجہ زیب خان نے مظاہرے کے تمام شرکاء کا حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکت کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا ۔ اس مظاہرے کے دوران چوہدری اقبال اور راجہ جاوید اقبال نے پاکستانی افواج کی حمایت اور انڈیا کے خلاف لہو گرمانے والے نعرے لگائے جبکہ کمیونٹی کی جانی پہچانی شخصیت علی اعجاز نے مودی مردود کی تصویر پر جوتیاں برسائیں اور دیگر شرکاء نے قدموں تلے روند کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔علامہ سید افتخار حسین شاہ نے اجتماعی دعا میں پاکستان کی سلامتی ، بقاء، خوشحالی اور فتح کے لئے دعائیہ کلمات ادا کئے۔
یاد رہے اس مظاہرے کی مکمل کو ریج کرنے میں روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی اور ٹیم کے دیگر ساتھیوں نے محنت شاقہ سے اپنے فرائض سر انجام سے دیئے۔