Daily Roshni News

دی ہیگ میں 5مئی کو منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں روشنی ڈنر کی ٹیم بھر پور شرکت کرے گی

دی ہیگ میں 5مئی کو منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں

 روشنی ڈنر کی ٹیم بھر پور شرکت کرے گی اور محب وطن حضرات

سے ملتمس ہے کہ شریک ہو کر وطن سے اپنی محبت کا عملی مظاہرہ کریں۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی ) بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کی پر زور مذمت کرنے کے لئے بروز سوموار پانچ مئی کو کشمیر پیس فورم نیدرلینڈز کے زیر اہتمام دی ہیگ  بھارتی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔اس احتجاجی مظاہرے میں روشنی نیوز انٹرنیشنل کی روشنی ڈنر کی ٹیم مدیر اعلی ٰجاوید عظیمی، مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود ،ممبران میاں عمران، علی اعجاز ، چوہدری اقبال، میاں آفتاب، چوہدری اکرام الحق ، یاسر سعید اعوان اور دیگر حضرات بھر پور شرکت کریں گے۔ متذکرہ ٹیم پر زور اپیل زور کرتی ہے کہ تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر محب وطن پاکستانی اور کشمیری کثیر تعداد میں شریک ہو کر وطن عزیزپاکستان سے محبت کا ثبوت فراہم کریں۔

Loading