Daily Roshni News

رواں سال کراچی میں 425 مقابلے ہوئے اور 55 ڈاکو مارے گئے: پولیس کا دعویٰ

سندھ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کراچی میں ڈاکوؤں سے 425 مقابلے ہوئے اوران مقابلوں میں 55 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی میں رمضان میں ڈکیتی مزاحمت پر 19 افراد قتل اور55 سے زائد زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایاکہ رواں سال جنوری سے اب تک 58 افراد ڈکیتی مزاحمت پرقتل کیے گئے اور 200 سے زائد افراد ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 2023 میں جنوری سے اپریل تک 25 افراد قتل اور 110 زخمی ہوئے تھے  اور مجموعی طور پر سال 2023 میں ڈکیتی مزاحمت پر 108 افراد قتل اور 469 افراد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ رواں سال کراچی میں ڈاکوؤں سے 425 مقابلے ہوئے اور ان مقابلوں میں 55 ڈاکو ہلاک اور 439 زخمی ہوئے۔

حکام نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Loading