Daily Roshni News

روح کے تقاضے پورے کرنے کا طریقہ

روح کے تقاضے پورے نہ کرنے کے side effects اور روح کے تقاضے پورے کرنے کا طریقہ …!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )روح کے بار بار خبر دار کرنے پر بھی جب ہم اس کی تکمیل نہیں کرتے تو تقاضے کا ردعمل ظاہر ہوتا ہے ۔یہ وہی ردعمل ہے جو جسمانی تقاضوں کی عدم تکمیل سے بھی پیدا ہوتا ہے ۔

اس ردعمل کی کیفیت مذکورہ اولیٰ کیفیت سے بہت زیادہ بڑھی ہوئی ہوتی ہے ۔ کبھی اس کیفیت کو انسان

 ” ذہنی انتشار”

کی صورت میں محسوس کرتا ہے ، کبھی

“بے اطمینانی اور عدم سکون”

سے تعبیر کرتا ہے ، کبھی

“عدم تحفظ”

کے احساس کی حیثیت دے دیتا ہے ۔

لیکن یہ سب ایک روحانی تقاضے کی عدم تکمیل کے side effects ہیں ۔

اور وہ تقاضا یہ ہے کہ انسان اللّہ تعالیٰ سے قربت حاصل کرے اور اس طرح اپنے اصل مقام پر جسے وہ ماضی میں رد کر چکا ہے ، فائز ہو جائے اور اس طرح ہر پریشانی اور غم سے محفوظ و مامون ہو جائے ۔

لہٰذا ہم سب کے لیے لازم ہے کہ ہم روح کے اس تقاضے کی تکمیل کے لیے عملی اقدام

“مراقبہ”

کریں ۔ اللّہ تعالیٰ ہماری رہنمائی فرمائے ۔ آمین !

الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی

کتاب : آواز دوست

موضوع : عدم تحفظ کا احساس

Loading