روزہ انسان کو صبر، خود احتسابی اور توبہ کا موقع فراہم کرتا ہے، حافظ محمد ریاض چدھڑ
یونان : (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ انصراقبال بسراء )منہاج القران انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام ذیلی اسلامک سنٹر انوفیتا میں پاکستانی کمیونٹی اور مسلم کمیونٹی اعزاز کے میں شاندار گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ،جس میں علاقائی کمیونٹی کی سیاسی ، سماجی مذہبی ،صحافتی ،کاروباری اور ملکی شیخصات نے شرکت کی، اس سنٹر میں روزانہ کی بنیاد پر افطاری ہورہی ہے جس میں دو سو سے ڈھائی سو افراد مستفید ہورہے ہیں
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اسکے بعد ثنا خوانوں نے آقا ص کی بارگاہ حدیہ عقیدت پیش کیے تقریب سے خطاب کرتے علامہ حافظ محمد ریاض چدھڑ کا کہنا تھا،
رمضان المبارک کا مہینہ روحانیت، صبر اور شکر کا وقت ہے، جو ہمیں اپنے رب کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کا موقع دیتا ہے۔ روزہ انسان کو صبر، خود احتسابی اور توبہ کی طرف راغب کرتا ہے۔ اس مہینے میں ہم دوسروں کی مدد، نیک عمل اور اخلاقی بہتری پر توجہ دیتے ہیں۔ رمضان ہمیں اللہ کی نعمتوں کا شکر گزار بناتا ہے اور ہمیں اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اللہ ہمیں اس بابرکت مہینے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق دےآمین،تقریب کے اختتام پر صدر منہاج القران یونان ارسلان خرم چیمہ نے کامیاب گرینڈ افطار ڈنر پر انتظامیہ کو مبارکباد دی اور آنے والے شرکاء شکریہ ادا کیا۔