Daily Roshni News

سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہے: امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہےکہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہے۔

 ایک انٹرویو کے دوران بائیڈن نے کہا کہ وہ قطر سمیت 6 عرب ملکوں سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے ہمیں اس سمت میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا جس کے لیے بہت سے عرب ملک تیار ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا وجود برقرار رکھنے کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے، اسرائیل نے رفح میں فلسطینیوں کی جانوں کا تحفظ یقینی نہ بنایا تو عالمی حمایت کھو دے گا۔

Loading