Daily Roshni News

سعید ڈار کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کے ممبر بن گئے

ہالینڈ، پاکستان کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کی ممبر سازی  جاری ہے۔

معروف شخصیت سعید ڈار مذکورہ مرکز کے ممبر بن گئے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی)پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی انتطامی کمیٹی کے عہدیدار چوہدری  محمد اقبال قاضیاں نے آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے نمائندہ خصوصی سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کرتے  ہوئے بتایا  کہ دی ہیگ کی جانی پہچانی معروف شخصیت سعید ڈار مذکورہ مرکز کے ممبر بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مرکز کے لئے جاری ممبر سازی کے سلسلے میں بروز اتوار21اپریل 2024کو سعید ڈار متذکرہ مرکز کا ممبر شپ فارم فل کر کے باضابطہ ممبر بن گئے۔ موقعہ پر موجود پاکستانی کمیونٹی کے حضرات چوہدری اکرام الحق، نفیس خان اور چوہدری محمد اقبال نے نئے ممبر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading