اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے معاملے پر ڈیڈلاک کو اقوام متحدہ کی ناکامی نہیں کہا جا سکتا۔
ں اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں ڈیڈلاک یواین سیکرٹری جنرل کو اپنے فرائض سے نہیں روک سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو ناکام کہنے والے دیکھیں گے کہ اقوام متحدہ کا کون سا ادارہ فعال ہے۔
اپنی گفتگو کے دوران اقوام متحدہ کے ترجمان نے امن مشن میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کا بھی سامنا ہے، اسی لیے سیلاب سے تباہی کے بعد سیکرٹری جنرل پاکستان گئے تھے۔