Daily Roshni News

سلام بحضور امام عالیٰ مقام سید الشہداء حضرت حسین پاک علیہ السلام۔۔۔شاعر۔۔۔ناصر نظامی

سلام بحضور امام عالیٰ مقام سید الشہداء حضرت حسین پاک علیہ السلام

شاعر۔۔۔ناصر نظامی

دیکھا نہ سنا ایسا کبھی معرکہ، کڑا

اک مرد نامدار ہزاروں سے ہے،    لڑا

ہے خون کا فرات بنا دشت کربلا

ہے پیش قیامت ہی قیامت کا دن چڑھا

اس ظلم سے بھی ہو گا کوئی ظلم کیا بڑا

اصغر معصوم کے گلے میں تیر ہے، گڑا

خاموش ہوئیں عون ومحمد کی صدائیں

ہے اکبر و قاسم کا لاشہ خاک پڑا

اب شانہ بشانہ نہیں عباس کے شانے

دھرتی پہ، رنگا خون میں مشکیزہ ہے، پڑا

تیروں کے سائے میں بھی کی ہے ادا نماز

نیزے کی نوک پہ چڑھ کے قرآن ہے، پڑھا

ابن علی کی یاد کے سائے میں بیٹھ کر

اس نوحہ میں ہے لفظوں کا موتی ہر اک،جڑا

کوفی ہے، وہ نظامی، یہ قول حسین ہے

خاموش تماشائی جو بن کے رہے،کھڑا

ناصر نظامی

Loading