سلسلہ کچھ یادیں کچھ باتیں© اداکارہ نجمہ محبوب کیں۔
تحریر و تحقیق ۔۔۔شہزاد خان جدون
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔ سلسلہ کچھ یادیں کچھ باتیں© اداکارہ نجمہ محبوب کیں۔۔۔ تحریر و تحقیق ۔۔۔شہزاد خان جدون ) اداکارہ نجمہ محبوب فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ 1949ء میں راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1967 میں اداکاری کا آغاز کیا۔ سن 70 کی دھائی میں پاکستان ٹیلیویژن کے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ان کا ٹیلیویژن پر پہلا ڈرامہ غالبا ” ہاتھی دانت“ تھا جو لاہور سنٹر کی پیشکش تھی۔ انہوں نے 1969 میں پاکستان فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ، ان کی پہلی فلم ” جیو ڈھولا “ تھی انہوں نے پروڈیوسر نثار حسین سے شادی کی تھی۔
انہیں پاکستان ٹیلی ویژن کی طرف سے 1983 میں بیسٹ ایکٹریس کا ایوارڈ دیا گیا جو کہ ڈرامہ ” شکائتیں حکایتیں“ کیلئے تھا۔
یہ 6 دسمبر” 1983 کی بات ہے ایک پنجابی فلم کی عکسبندی کے دوران ریلوے ٹریک پر ان کی موت واقع ہو گئی وہ بروقت ٹرین کی آواز سن نہ سکیں اور ایک سین فلمبند کرواتے ہوئے ٹرین تلے آ کر جاں بحق ہو گیں۔ پنجابی فلم کا نام تھا ”رکشہ ڈرائیور“ یہ فلم انکی موت کے تین سال بعد 1986 میں ریلیز ہوئی۔ اس میں نجمہ محبوب اداکار علی اعجاز کی ماں کا رول ادا کر رہی تھیں۔ اس فلم میں نجمہ محبوب کے علاوہ دیگر اداکار ۔ علی اعجاز ، دردانہ رحمان ، نیلم ، ادیب ، طلعت صدیقی ، رنگیلا ،شاہد ، نمو وغیرہ تھے ۔
اس فلم کے ایک سین کی شوٹنگ کے دوران سین میں ان کو ریل کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرتے دکھانا تھا۔ ٹرین کے آمد و رفت کا ٹائم معلوم کرلیا گیا تھا لیکن جب نجمہ محبوب کو ٹرین کی پٹری پر لیٹ کر شوٹنگ جاری تھی ٹرین وقت سے پہلے یا شاید بہت لیٹ اچانک ہی نمودار ہوئی اور کوئی کچھ بھی نہ کرسکا اور ٹرین نجمہ محبوب کے اوپر سے گزر گئ. یہاں یہ بتاتا چلو وہ ٹرین چلتن ایکپریس تھی ۔
ریلوے لائین کے 2 ٹریک تھے غلط معلومات کی وجہ سے اس پٹڑی پہ لٹا دیا جس پہ ریل گاڑی آنی تھی ۔ اصل واقعہ یہی ہے لیکن بعد میں بات کچھ شعبدے بازوں نے یہ بات بھی مشہور کی کہ وہ بچے کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیں۔۔۔۔ ان کی آخری فلم ” نازک رشتے“ تھی جو ان کی موت کے چار سال بعد 1987 میں ریلیز ہوئی۔ انہوں نے لگ بھگ 82 فلموں میں کام کیا۔
اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے.۔ آمین
⬅️ یہ تمام آرٹیکلز و معلومات بہت ذمہ داری سے لکھے جاتے ہیں اور آپ تک درست معلومات پہنچانا راقم کی اولین ترجیح ہوتی ہے ۔ ان تمام قارئین کا شکریہ جو گاہے بگاہے اپنی قیمتی آرا سے نوازتے رہتے ہیں۔ کسی بھی آرٹسٹ کی بائیو گرافی کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں۔ شکریہ
Origen sources & references.
Naghmo ki Soghaat نغموں کی سوغات नगमों की सौगात