ویانا آسٹریا کی معروف سماجی شخصیت
سید غضنفر شاہ کی رحلت پر
جاوید عظیمی،عامر صدیق اور آفتاب سیفی کی تعزیت اور
بخشش و مغفرت کے لئے دعائیہ کلمات -!!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) آسٹریا کے شہر ویانا کی سماجی حلقوں میں خاص مقام رکھنے والی معروف اور متحرک سماجی شخصیت سید غضنفر شاہ المعروف علی با وا طویل علالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کی رحلت پر آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظمی، ریذیڈنٹ ایڈیٹر برائے آسٹریا عامر صدیق اور معروف شخصیت محمد آفتاب سیفی عظیمی نے دلی تعزیت، مغفرت و بخشش، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں۔