Daily Roshni News

سید محمد جمیل کی پاکستانی وزیر برائے اورسیز چوہدری سالک حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔

سید محمد جمیل کی پاکستانی وزیر برائے اورسیز چوہدری سالک حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔

یونان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انصر اقبال بسراء)تفصیل کے مطابق مورخہ 5 فروری 2025 کو اسلام اباد میں سید محمد جمیل صدر ساؤتھ ایسٹ ایشین کلچرل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی یونان کی پاکستانی وزیر برائے تارکین وطن چوہدری سالک حسین کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر طویل ملاقات ہوئی اس ملاقات کا اہتمام  انتہائی معروف صحافی  طارق عزیز کے سر جاتا ہے جن کی بدولت یہ ملاقات یقینی ہوئی ملاقات میں مجموعی طور پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں سر فہرست یونان میں بڑی تعداد میں لیبر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مختلف شعبہ جات میں ورکرز کی ضرورت اور یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور ان کے حل کے لیے بات چیت کی گئی۔

سید محمد جمیل نے چوہدری سالک کو اگاہ کیا کہ اس وقت یونان کو سیاحت، ٹورزم، کنسٹرکشن اور لوجسٹک کے شعبوں میں ورکرز کی اشد ضرورت ہے جس کو پورا کرنے کے لیے یونانی حکومت نے انڈیا، مصر، بنگلہ دیش ،فلپائن اور مالدیپ وغیرہ سے معاہدے کر رکھے ہیں لیکن افسوس ان میں پاکستان شامل نہیں ۔

سید محمد جمیل نے مزید بتایا کہ سابق پاکستانی وزیر برائے تارکین وطن  ساجد حسین طوری نے ایک سال کی محنت کے بعد ایک MOU  تیار یونانی حکومت کو بھیجا تھا جسے یونانی وزارت برائے لیبر اور یونانی وزارت برائے مہاجرین نے منظور کر کے اپنی وزارت خارجہ کو بھیج دیا تھا جہاں سے ابھی تک کوئی مثبت پیشرفت نہیں ہوئی کیونکہ ابھی تک پاکستانی سائیڈ سے وزارت خارجہ اور وزارت برائے مہاجرین کی طرف سے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی گئی جبکہ یونان میں پاکستانی لیبر کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے اور یونان سے بڑی تعداد میں ورک لیٹر ایشو ہو رہے ہیں اور یونانی سفارت خانہ اسلام اباد تقریبا 90 فیصد ویزے ریجیکٹ کر رہا ہے اس کی وجہ سے پاکستانی سائیڈ سے نہ وزارت خارجہ اور نہ ہی وزارت برائے مہاجرین نے کوئی مثبت پیشرفت دکھائی ہے۔

سید محمد جمیل نے  چودری سالک حسین سے گزارش کی کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے میٹنگ کر کے جلد از جلد یونانی حکومت سے بات چیت کریں اور MOU کو دونوں ممالک کے درمیان سائن کروایا جائے ۔

اس طرح غیر قانونی طریقوں سے یونان جانے والے پاکستانی افراد کی جانیں بچ سکتی ہیں اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام ہو سکے گی وگرنہ بدقسمتی سے آئے روز کئی نوجوان بچے اور عورتیں سمندر کی لہروں کی نظر ہو کر اپنی جانیں گوا بیٹھتے ہیں۔

اس ملاقات میں چوہری سالک نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اگلے ہی ہفتے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران کے ساتھ سید محمد جمیل کو بھی اس میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی جس میں وہ خود بھی شریک ہوں گے سید محمد جمیل نے ملاقات کے بعد سنئیر صحافی کو بتایا کہ پہلی مرتبہ ایک اچھی اور امید کی کرن نظر ائی ہے جس سے یونان اور پاکستان کے مابین تعلقات میں بہتری کی امید کی جا سکتی ہے۔

Loading