Daily Roshni News

شاہین اور شاداب نے وارم اپ میچ میں بولنگ کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی

آئی سی سی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف نائب کپتان شاداب خان اور  شاہین شاہ سے بولنگ نہ کروانے کی وجہ سامنے آگئی۔

ٹیم ذرائع کے مطابق ورلڈکپ  وارم اپ میچ کیلئے ٹیم مینجمنٹ نے حکمت عملی کے طور پر دونوں سے بولنگ نہیں کرائی، اس حوالے سے مینجمنٹ دیگر بولرز کو زیادہ میچ پریکٹس دینے کی خواہش مند تھی۔

ٹیم ذرائع  کا کہنا ہے کہ دو وارم اپ میچز میں اسکواڈ کے تمام 15 ممبران کو مختلف طور پر آزمایا جائے گا جب کہ ٹورنامنٹ کے میچز سے قبل 2  وارم اپ میچ میں کنڈیشنز سے ایڈجسٹ ہونے کا پلان ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 346 رنز کا ہدف با آسانی 44 ویں اوورمیں حاصل کرلیا، کیویز کے رچن روینڈرا 97 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ مارک چیپمین 65 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

پاکستان کے اسامہ میر نے 2، محمد وسیم جونیئر ، سلمان آغا اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Loading