شدید جھگڑے کے بعد آج وہ بہت ناراض ہو کر سوئی تھی
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )شدید جھگڑے کے بعد آج وہ بہت ناراض ہو کر سوئی تھی، بہت غصہ تھی، صبح اٹھ کر ناشتہ بھی نہیں دیا منہ پھیر کر سوتی رہی۔۔۔۔۔
رات ہوئی تو کہہ دیا کہ بلڈ پریشر ہائی تھا کھانا نہیں بنا بابا سے کہو باہر سے لے آئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شدید جھگڑے کے بعد وہ بہت ناراض ہو کر سویا تھا، بہت غصے میں تھا، صبح اٹھا، ناشتہ بھی نہیں کیا مگر کام کے لیے نکل پڑا۔۔۔۔۔۔۔
پورا دن کام کرنے کے بعد گھر لوٹنے لگا تو بےبی کی کال آگئی کہ بابا جی کھانا بھی لانا ہے، مما کی طبیعت خراب تھی سو کچھ نہیں بنا۔ اسے شدید غصہ آیا لیکن بچی کی آواز سن کر غصہ جانے دیا۔ بولا بس آرہا ہوں بیٹا۔
اس نے اپنی بھوک کی پرواہ چھوڑی اور گاڑی کی سپیڈ بڑھا دی کہ بچے بھوکے ہیں جلد کھانا لے جاؤں۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موڈ نہ ہو، طبیعت خراب ہو تو کھانا نہیں بنتا لیکن کمانے کے لیے موڈ کی فکر نہیں کی جاتی، دل چاہے نہ چاہے کمانے کے لیے نکلنا ہی پڑتا ہے۔
عورت کو یہ پتا ہوتا ہے کہ آج کھانا نہ بنا تو شوہر باہر سے لے آئے گا۔۔۔۔ اور مرد کو یہ پتا ہوتا کہ آج کمانے نہ گیا تو مجھے کما کر کوئی لا کر نہیں دے گا۔
اس لیے قدر کریں۔
ہوسکتا فیمنسٹ خواتین کو یہ باتیں بہت تکلیف دہ لگیں مگر حقیقت یہ ہی ہے۔
ہمیں سمجھنے کی ضرروت ہے کہ مرد کو عورت کے لیے بنایا گیا ہے اسے سہارا دینے کے لیے۔ اپنی نام نہاد آزادی کے لیے اپنا سہارا مت گنوائیں اور نہ ہی دوسری عورتوں کو اکسائیں۔
باپ، بھائی، بیٹا یا شوہر یہ عظیم الشان نعمت ہوتے ہیں۔ ان کے لیے دلوں میں بغض جمع نہ ہونے دیں۔ یہ اس دنیا کے مسائل کو آپ تک پہنچنے نہیں دیتے، یہ حفاظتی شیلڈ ہوتے ہیں۔