Daily Roshni News

شیخ محبوب عالم وارثی کی جانب سے افطاری کا اہتمام منہاج القران انٹرنیشنل آسٹریا ویانا میں کیا گیا۔

شیخ محبوب عالم وارثی کی جانب سے افطاری کا اہتمام منہاج القران انٹرنیشنل آسٹریا ویانا میں کیا گیا۔

آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد عامر صدیق) سابق صدر منہاج القران انٹرنیشنل آسٹریا شیخ محبوب عالم وارثی کی جانب سے افطاری کا اہتمام منہاج القران انٹرنیشنل اسٹریا ویانا میں کیا گیا۔ جس میں ،حمدباری تعالیٰ ،نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی. اس موقع پر صدر منہاج القران اسٹریا حفیظ اللہ قادری نے مختصر خطاب بھی کیا۔ اس افطار تقریب میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ بالخصوص آسٹریا بھر سے پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ دعائے خیر صدر منہاج القران انٹرنیشنل آسٹریا حفیظ اللہ قادری نے کروائی جس میں حاضرین شرکا، اُمت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔ بعداز روزہ افطار کرایا گیا۔ آخر میں سابق صدر منہاج القران انٹرنیشنل آسٹریا شیخ محبوب عالم وارثی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Loading