Daily Roshni News

صاحبزادہ حامد فاروق کی ہالینڈ آمد

صاحبزادہ حامد فاروق کی ہالینڈ آمد پر

سیرت النبی ﷺکانفرنس کے منتظمین نے

پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے استقبال کیا۔

ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوزانٹرنیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی) گذشتہ روز بروز اتوار 29 ستمبر 2024 کو ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کے  پاکستان اسلامک سینٹر میں سیرت النبی ﷺکانفرنس کا عظیم الشان انعقاد کیا گیا ۔مذکورہ کانفرنس میں خصوصی شرکت اور خطاب کے لئے صاحبزادہ علامہ حامد فاروق بخاری جب ہال  تشریف لائے تو  متذکرہ کانفرنس کی انتظامی امور کی کمیٹی ممبران راجہ سجاد حیدر، سید شیراز،اسرار احمد اور دیگر نے پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے ان کا پر تپاک استقبال کرتے ہوئے صمیم قلب سے شکریہ بھی ادا کیا ۔

Loading