صبر کا پیمانہ اور حدِ برداشت
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )نظرانداز کرنا اور قدر نہ کرنا:یہ ہمیں آہستہ آہستہ رشتوں سے دستبردار ہونا سکھاتا ہے۔
بار بار کی غلطی اور بے عزتی:
یہ ہمیں دل سخت کرنا اور اپنے جذبات کو قابو میں رکھنا سکھاتی ہے۔
دل توڑنے اور درد دینے کی عادت:
یہ ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اپنی ذات کو سب سے پہلے رکھیں، خود کو دوسروں سے الگ کریں اور اپنی عزتِ نفس کو محفوظ رکھیں۔
ہر شخص کی برداشت کی ایک حد ہوتی ہے:
چاہے وہ کتنا ہی صابر یا معاف کرنے والا کیوں نہ ہو، ایک وقت ایسا آتا ہے جب وہ مزید برداشت نہیں کر سکتا۔
کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کی جا سکتیں۔
خاموشی اور طیب دل کا غلط فائدہ نہ اٹھائیں:
وہ شخص جو دیکھتا ہے، سمجھتا ہے، اور اپنی مرضی سے نظرانداز کرتا ہے، وہی وقت آنے پر سب کچھ ختم کرنے کا فیصلہ بھی کر سکتا ہے۔
اور جب یہ وقت آ جائے، تو اصلاح کا موقع گزر چکا ہوتا ہے۔
یاد رکھیں:
کسی کی نرمی اور خاموشی کو کمزوری نہ سمجھیں، کیونکہ یہی لوگ وقت آنے پر آپ کی زندگی سے ہمیشہ کے لئیے نکل جاتے ہیں۔