پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے صدر انور ثاقب کی سالگرہ
اخبار روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی کی
خصوصی ملاقات، مبارکباد اور دعائیہ کلمات ۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی ) گزشتہ روز بروزاتوار 06 اپریل 2025 جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں منعقدہ عید ملن کی پر وقار تقریب کے اختتام پر معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی نے پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے صدر انور ثاقب سےخصوصی ملاقات کے دوران انھیں ان کی سالگرہ کے پر مسرت موقعہ پر صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی در از عمر صحت و تندرستی حال اور مستقبل میں مزید خوشگوار زندگی کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔ بزنس فورم کے صدر انور ثاقب نے جواباً جاوید عظیمی کاقلبی شکریہ ادا کرتے ہوئےان کے حق میں دعائیں بھی کیں ۔