صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان، ارسلان خرم چیمہ کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم عہدوں پر تقرریاں کی گئیں۔
یونان :(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انصراقبال بسراء )اجلاس میں احسان الحق سنتل کو نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان مقرر کیا گیا۔ زون تھری کی صدارت کے لیے چوہدری منیر گجر کا انتخاب عمل میں آیا۔ منہاج یوتھ لیگ کروپی کے صدر کی حیثیت سے چوہدری سمیر منیر کو ذمہ داریاں سونپی گئیں، جبکہ احمد شہباز کو ناظم یوتھ کروپی اور یاسین گجر کو ناظم مالیات یوتھ کروپی مقرر کیا گیا۔
صدر ارسلان خرم چیمہ نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ تحریک کے مشن کو مزید فروغ دینے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کا پیغام محبت، امن اور علم پر مبنی ہے، اور نئی قیادت اس پیغام کو یونان بھر میں عام کرنے میں پیش پیش رہے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی یہ تنظیمی پیش رفت نہ صرف مقامی کمیونٹی کے لیے حوصلہ افزا ہے بلکہ یورپ میں تحریک کے فروغ میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔