Daily Roshni News

طرحی مشاعرہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آج منعقد ہونے والے سلسلہ وار طرحی مشاعرے میں آپ سب کا استقبال ہے، جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں آج اس سلسلے کی آٹھویں نشست منعقد ہو رہی ہےاور آج کا

مصرع طرح  بیسویں صدی کے معروف مصنف، سیاستدان قانون دان ،  تحریکِ پاکستان کی اہم ترین شخصیت اور اردو و فارسی کے مشہور شاعر جناب ڈاکٹر سر محمد اقبالؒ کے کلام سے لیا گیا ہے

مصرع طرح: “مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں”

افاعیل: فعولن فعولن فعولن فعولن

ردیف:چاہتا ہوں

قافیہ: کیا ،سنا ،سزا ،وفا خطا، عطا ، جفا، خفا ،ملا ، بجھا،رضا وغیرہ

مثالی شعر:ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں

مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں

ادب شناس لوگ اردوادب کو تین ادوار میں بانٹتے ہیں پہلا دور سترہویں صدی کا  میر تقی میر کے نام ،دوسرا اٹھارہویں صدی دورِ غالب اور تیسرا انیسویں صدی حضرت علامہ ڈاکٹر سر محمد اقبالؒ کا دور مانا جاتا ہے علامہ کسی تعارف کے محتاج نہیں برصغیر پاک وہند کا بچہ بچہ انکی ہمہ گیر شخصیت سے واقف ہے شاعری میں ان کا رجحان تصوف اور اسلام کی سربلندی کی طرف رہا

جو ان کے کلام میں واضح طور نظر آتا ہے

مشاعرہ شروع کرنے سے پہلے چند باتیں آپ

 کی بصارتوں تک پہچانا نہایت اہم ہے

١:آپ کی کاوش کم سےکم پانچ اور زیادہ سے زیادہ سات اشعار پر مشتمل ہو۔

٢:یکجا کلام براے اصلاح پوسٹ پر پوسٹ کیا جاے تاکہ اساتذہ کی بے لوث خدمات سے حظ حاصل ہو۔

٣: اصلاح شدہ یکجا کلام کی پوسٹ الگ سے لگائی جائے گی جس پر سبھی احباب اپنا اصلاح شدہ کلام شئیر کریں گے

٤:ردیف اور قافیہ کا صحیح استعمال لازم ہے

 امید ہے  سب احباب نے  تمام امور سمجھ لئے ہونگے توپھر دیر کس بات کی آئیے شروع کرتے ہیں آجکی محفلِ سخن جو احباب کی شرکت کے بغیر ادھوری ہے!!

@ highlights

Loading