Daily Roshni News

طلاق کی خبریں: ایشوریا رائے بیٹی کے ہمراہ سسرال پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو بیٹی آرادھیا کے ہمراہ ابھیشیک بچن کے گھر جلسہ میں دیکھا گیا جس کی ویڈیو اور تصاویر بھی بھارتی میڈیا پر وائرل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں موجود فوٹوگرافرز کے کیمروں نے ایشوریا اور آرادھیا کے بچن ہاؤس  (جلسہ) پہنچنے کے لمحات عکس بند کرلیے، بعد ازاں ان ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کیا جاتا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو گزشتہ روز کی ہے جس میں  ایشوریا اور آرادھیا کو جلسہ ہاؤس کے باہر اپنی گاڑی سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے،  ویڈیو میں آرادھیا کو اسکول یونیفارم میں اور ایشوریا کو گرین سوٹ پہنے  دیکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر ایشوریا اور آرادھیا نے گھر کے باہر موجود فوٹوگرافروں کو دیکھ کر ہاتھ بھی نہیں ہلایا  تاہم اس دوران اداکارہ کو اداس محسوس کیا گیا۔

خیال رہے کہ ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کے دوران ہی ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں جب کہ امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔

 بعد ازاں کئی تقریبات میں ایشوریا اور آرادھیا کو بچن فیملی سے دور اور علیحدہ فوٹوشوٹ کرواتے بھی دیکھا گیا تاہم حال ہی میں طلاق کی خبروں سے متعلق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا تھا کہ آپ لوگوں کو اپنی ویب سائٹس یا اخباروں کے لیے اسٹوریز چاہیے ہوتی ہیں، کوئی بات نہیں ہم سلیبریٹیز ہیں اور ہمیں یہ سب برداشت کرنا پڑے گا’۔

ساتھ ہی اداکار نے اپنی شادی کی انگوٹھی دکھائی اور کہا تھا کہ ‘دیکھیں، میں اب تک شادی شدہ ہوں۔

Loading