پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اپنا حق لینے کے لیے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئین نے ہمیں احتجاج کا حق دیا ہے اور ہم اپنا حق لینے کے لیے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ظلم وبربریت کرتے ہیں مگر ہم اس کے عادی ہوچکے ہیں، یہ بار بار ہمارے راستے روکتے ہیں، شیلنگ کرتے ہیں اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں کو فیصلہ کن احتجاج کے لیے 24 نومبر کی تاریخ دی تھی اور احتجاج کے تیاری کی ہدایت کی تھی۔