Daily Roshni News

عالمی شہرت یافتہ نعت خواں شہباز حسین سمی المعارف کا ایتھنز آمد پر پرتپاک استقبال

عالمی شہرت یافتہ نعت خواں شہباز حسین سمی المعارف کا ایتھنز آمد پر پرتپاک استقبال

ایتھنز :(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انصر اقبال بسراء )پاکستان کے معروف نعت خواں اور عالمی شہرت یافتہ ثناء خوانِ مصطفیٰ ﷺ، شہباز حسین سمی المعارف، یونان کے دارالحکومت ایتھنز پہنچ گئے۔ ایتھنز ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ارسلان خرم چیمہ نے کیا۔ اس موقع پر امیر تحریک غلام مرتضیٰ قادری، ڈائریکٹر حافظ محمد نواز ہزاروی، NEC اور LEC کے ممبران بھی موجود تھے۔

استقبال کے دوران، منہاج القرآن کے رہنماؤں نے شہباز حسین کو خوش آمدید کہا اور ان کی آمد کو یونان میں نعتیہ محافل کے لیے ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔ شہباز حسین کی آمد سے یونانی پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور ان کی نعتیہ محافل کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ارسلان خرم چیمہ نے کہا کہ “شہباز حسین سمی المعارف کی آمد ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کی نعتیہ محافل سے کمیونٹی کو روحانی فیض حاصل ہوگا اور نوجوانوں میں عشقِ رسول ﷺ کی ترویج ہوگی۔”

یہ تقریب نہ صرف شہباز حسین سمی کے اعزاز میں تھی بلکہ منہاج القرآن کے کارکنان کے درمیان محبت، اتحاد اور اخوت کا مظہر بھی تھی۔

Loading