علامہ سید عرفان الحق شاہ قادری نوشاہی
پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کی مسجد میں
امامت کے فرائض انجام دیں گے.
ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوزانٹر نیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی)مذہبی اسکالر علامہ ڈاکٹر پیر سید عرفان الحق شاہ قادری نوشاہی جو الازہر یونیورسٹی قاہرہ مصر سےفارغ التحصیل ہیں ۔ پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹردی ہیگ کی جامع مسجد کے لئے امامت اور خطابت کے فرائض سر انجام دیں گے۔ تفصیلات مذکورہ مرکز کی انتظامی کمیٹی کے مطابق علامہ ڈاکٹر سید عرفان قادری نوشاہی کا ہر جمعتہ المبارک باقاعدگی سے نماز جمعہ کی امامت فرمائیں گے اور دین اسلام کے معروف اسلامی ایام میں اپنی خطابت کے ذریعےحاضرین کی رہنمائی بھی فرمائیں گے ۔ جبکہ ماہ رمضان المبارک بروز بدھ 26 مارچ 2025 کی ستائیسویں شب قدروں والی رات کی مناسبت سے خطاب اور صلوۃتسبیح کی امامت بھی کروائیں گے۔