Daily Roshni News

علی امین کی عمران خان سے جیل میں ملاقات، 28 ستمبر کے پنڈی احتجاج پر گفتگو کی

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے کانفرنس روم میں ملاقات کروائی گئی اور ملاقات سوا گھنٹے جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی، پارٹی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور ملاقات میں 28 ستمبر کے راولپنڈی احتجاج پر بھی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں 4اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کیے بغیر چلے گئے۔

Loading