Daily Roshni News

عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا: ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا عدالت میں بیان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس میں ایڈیشنل اٹارنی  کے بیان کے بعد درخواست نمٹادی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری حراست اور ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور وزارت دفاع کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔ 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ملٹری ٹرائل کا فیصلہ ہوا تو  پہلےسول مجسٹریٹ کے پاس درخواست جائے گی۔ 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے جواب کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔ 

Loading