Daily Roshni News

عمر ایوب کو اپویشن لیڈر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد:  سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کر لیا۔

امکانی طور پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عمر ایوب  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔

واضح رہے کہ  قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران وزارت عظمیٰ کا انتخاب ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوئے۔

شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے 201  ارکان کے ووٹ حاصل کیے اور ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب 92 ووٹ حاصل کر سکے۔

قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے مسلم لیگ (ن) کو پیپلز پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت حاصل رہی جب کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب وزارت عظمیٰ کے امیدوارتھے اور ایوان میں ان کے اراکین کی تعداد 91 ہے۔

Loading