Daily Roshni News

عورت کی دلداری سے زیادہ روح داری پر دھیان دیں۔

عورت کی دلداری سے زیادہ روح داری پر دھیان دیں۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز انٹرنیشنل )عورت مرد میں دلداری عام بات ہے لیکن عورت دلداری سے زیادہ روح داری کا شوق رکھتی ہے جب تک اسے روح داری نہیں ملتی اسے دلداری میں سکون مل ہی نہیں سکتا کیونکہ عورت کو جسم میں اس وقت تک دلچسپی نہیں ہوتی جب تک اسکی روح راضی نہیں ہوتی جو مرد عورت کی روح کو راضی کر لے عورت اس کیلئے جان بھی دے سکتی ہے لیکن ایسا مرد ملتا لاکھوں میں کوئی ایک ہی ہے اور جسکو ملتا ہے اسکی جوانی کبھی ڈھلتی ہی نہیں ہے،

میں نے بعض عورتیں ایسی بھی دیکھی ہیں جن کے دل بیس سال کی عمر میں ہی بوڑھے ہو چکے ہیں اور بعض عورتیں ایسی بھی دیکھی ہیں جن کے دل پچاس برس کی عمر میں بھی ایک بیس سالہ لڑکی کی طرح جوان ہوتے ہیں یہ وہ عورتیں ہوتی ہیں جنکو اپنے مردوں سے دلداری سے زیادہ روح داری ملی ہوتی ہے ان کے جسمانی جذبات سے زیادہ روحانی جذبات کو سمجھا گیا ہوتا ہے ایسی ہی عورتوں کے مردوں کو میں نے سب سے زیادہ ترقی کرتے ہوۓ دیکھا ہے عورت کو خوش رکھنے والا مرد مر تو سکتا ہے لیکن زندگی کے کسی میدان میں ہار نہیں سکتا،

وہ کہتے ہیں نا ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ  ہوتا ہے تو یہ ہاتھ تب ہی ملتا ہے جب عورت کو اچھے طریقے سے کنٹین کیا جاۓ جب آپ نے اسے سمجھنا ہی نہیں ہے تو وہ آپکو یہ ہاتھ آگے بڑھانے کیلئے نہیں دھکا دینے کیلئے استعمال کرے گی عورت کوئی معمولی ہستی نہیں ہے اللّه کے بعد مرد کی آبادی بربادی دونوں عورت کے ہاتھ میں ہے یہ جسکو چاہے آباد کر دے جسکو چاہے برباد کر دے عورت امن میں رہے تو آدمی کو فرشتوں کے صف میں کھڑا کر دے شر پسندی پے آجائے تو خدا سے جدا کر دے عورت مرد کی آزمائش ہے کیونکہ اس میں خیر بھی ہے اور شر بھی ہے کوشش کرو اس سے خیر کی ہی امید رکھو اسکو شر پر مجبور نا کرو ورنہ اسکا شر تو وہ ہے جو ولی کے ایمان کو بھی ہلا کر رکھ دے عام آدمی کی تو حیثیت ہی کچھ نہیں۔۔۔!

#DrWaheed

Loading