دی ہیگ ، 13 اپریل کی عید ملن تقریب کے کو آرڈینیٹر
راجہ عابد کی روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی سے
ٹیلی فونک گفتگو، کمیونٹی کو شرکت کےلئے مدعو بھی کیا ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی)بروز اتوار 13 اپریل 2025 ، عید ملن تقریب کا انعقاد کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ تقریب کےکو آرڈینیٹر راجہ عابد نے آن لائن اردو اخبار کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید ملن تقریب کی تیاریاں عروج پر ہیں، تمام ساتھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ راجہ عابد نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا ہم تمام دوست اور ساتھی جو اس پروگرام کی ٹیم میں شامل ہیں، پاکستانی کمیونٹی کی معزز حضرات کو پروگرام میں شرکت کے لئے دعوت دیتے ہیں ۔ راجہ عابد نے گفتگو کے دوران ایک موقعہ پر کہا کہ اس پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان محترم سید حیدر شاہ ہوں گے ۔ پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ پہنچنے پرہماری ٹیم راجہ جاوید اقبال ، شہزاد مختار، قمر حسین، شبیر عزیز، فیصل منظور، حاجی رخسار احمد ، بشارت علی اور اشفاق احمد مل کر مہمان خصوصی سفیر پاکستان کا پُرتپاک استقبال کریں گے۔ راجہ عابد کی گفتگو کے اختتام پر مدیر اعلیٰ روشنی جاوید عظیمی نے پروگرام کی کامیابی کے لئے دعائیہ کلمات ادا کئے۔
اِس تقریب کے سلسلے میں مزید معلومات کے لئے خبر کے ساتھ شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں۔