Daily Roshni News

غزل۔۔۔شاعر۔۔۔۔۔۔ناصر کاظمی

غزل

شاعر  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ناصر کاظمی

آنکھ نے رات جب ایک چاند مکمل  دیکھا

پھر سمندر کو  بھی ہوتے ہوئے پاگل دیکھا.!!

رات پھر دیر تلک کی تیری باتیں خود سے

رات بھر سامنے چہرہ  تیرا  پل  پل دیکھا.!!

آج یادوں کی گھٹا ٹوٹ کے برسی دل پر

آج  ہم  نے بھی برستا  ہوا  بادل   دیکھا.!!

حافظہ چھین لیا  ہم  سے غمِ  دنیا  نے

آج ہم بھول گئے اس کو جسے کل دیکھا.!!

ایک وہ تھی کہ بہت ہنستی تھی ناصر        

آج اس کی بھی آنکھوں سے بہتا کاجل دیکھا.!!

ناصر کاظمی

Loading