Daily Roshni News

غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری: روٹی کی قطار میں لگے افراد پرحملے میں 8 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیہ کیمپ میں روٹی کےلیے قطار میں لگے افراد کو نشانہ بناکر مزید 8 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے  جبالیہ کے  امدادی مرکز پر روٹی کےلیے قطار میں لگے افراد کو نشانہ بنایا  جس کے نتیجے میں 8 اور اسرائیلی حملوں میں  مجموعی طور پر 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے پر کئی روز سے جاری  آپریشن  کے دوران اسرائیلی فوج نے  صحافیوں پر بھی حملے کیے ہیں۔

گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے پراسرائیلی آپریشن میں اسلامی جہاد کے ارکان سمیت 29 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

Loading